جمعیت علماء اسلام (ف) نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) 27 مئی کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے، جے یو آئی نے کارکنوں کو اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لیے 31 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا تھا۔