2017میں الخدمت سندھ کی سرگرمیوںسی48لاکھ افراد مستفید ہوئے، صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر تبسم جعفری

18کے اہداف میں زیرتعمیر آغوش سینٹرکی تکمیل اور نئے طبی مراکز قائم کرنا ہے، الخدمت سندھ کے تحت صحافیوں کے اعزاز میں سالانہ فطار ڈنر و پریس بریفنگ

جمعہ 25 مئی 2018 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) الخدمت فانڈیشن سندھ کے تحت سال2017میں اندرون سندھ کے تمام اضلاع بشمول تھر پارکر میں فلاحی سرگرمیوں سے سالانہ48لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ ،615بے سہارایتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے جبکہ اس سال بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فانڈیشن ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کراچی پریس کلب میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمدشاہد ،نائب صدور سید محمد یونس ،انجینئر عمر فاروق، ڈائیریکٹر ہیلتھ مقصود خان و دیگر ذمے دار بھی موجود تھے۔ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا کہ الخدمت سندھ کے تحت اندرون سندھ میں اس سال بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سماجی خدمات کے تحت رمضان راشن ،قربانی فی سبیل اللہ کاگوشت، ونٹر پیکج، وہیل چیئر،تعمیرمساجد، افطار پروگرام، جہز سپورٹ، سلائی مشین ،اقلیتیوں کے لیے تحائف وغیرہ سی25ہزارسے زائدخاندان مستفید ہوئے۔

12اضلاع میں 615یتامی کی کفالت کی جارہی ہے۔تھر پارکر سمیت متعدد اضلاع میں چھوٹے ہینڈ پمپ، 427کمیونٹی ہینڈ پمپ،380کنوئیں،9واٹر فلٹریشن پلانٹ، ایک ٹیوب ویل ،104 سولراور الیکٹرک سبمرسبل پمپ کی تنصیب کی گئی جن سے 3لاکھ سے زائد افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت 3اسپتال 7 میڈیکل سینٹرز،09کلینک،13ڈائیگنوسٹک سینٹر،وکلیکشن پوائنٹ،1مدر چائلڈہیلتھ کیئر سینٹر،61مفت طبی کیمپوں اور 42ایمبولینس سی4لاکھ 50ہزار افراد مستفید ہوئے۔

شعبہ تعلیم کے تحت 16چونرا اسکول،ایک ہاسٹل،67تعلیمی اسکالر شپ،1500طلبہ کو تعلیمی اشیا کی فراہم کی گئیں،مجموعی طورپر 2500طلبہ و طالبات مستفید ہوئے۔110ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیی45لاکھ روپے بلا سود قرض فراہم کیاگیا۔اس طرح گزشتہ سال مجموعی طورپر48لاکھ 35ہزار افراد الخدمت کی سرگرمیوں سے مستفید ہوئے۔اس موقعے پرجنرل سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد نے کہا کہ اہلیان کراچی اندرون سندھ کے پسماندہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے آگئے آئیں ،الخدمت فانڈیشن سندھ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی، انہوں نے کہا کہ رواں سال ہمارا ہدف مٹیاری میں بے سہارابچوں کے لئے زیرتعمیرآغوش سینٹر کی تعمیر ، بڑے طبی مراکزکی تعمیر، بلا سود قرض کا اجرااور فراہمی آب کے منصوبوں کو وسعت دینا شامل ہے۔

رمضان راشن تقسیم اور افطار کاسلسلہ جاری ہے ، مخیر حضرات سے اسلسلے میں تعاون جاری رکھنے کی اپیل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ الخدمت فانڈیشن سندھ میں سال کے 12ماہ عوامی فلاحی سرگرمیوں مصروف رہتی ہے ،صحافی بھائی ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کار خیر کی ان سرگرمیوں کو اجاگر کرکے اپنا حصہ ملائیں گے۔