اب بہت دیر ہو چکی ہے، نواز شریف جو سوچ رہے ہیں ویسا کچھ نہیں ہونے والا

نواز شریف کے پاس موقع تھا لیکن اب کوئی فائدہ نہیں، ان پر فرد جُرم عائد ہو ہی جانی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مئی 2018 11:08

اب بہت دیر ہو چکی ہے، نواز شریف جو سوچ رہے ہیں ویسا کچھ نہیں ہونے والا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ بات یہ ہے کہ اب سب کو پتہ ہے کہ کیا ہورہاہے۔ یہ بھی سب کو پتہ ہے کہ ڈان لیکس میں کس نے کیا کیا ، اور اب بھی وہی کچھ ہوا۔ میاں صاحب نے اپنا ایک انٹرویو دیا اور اس انٹرویو کے لیے انہوں نے اسی اخبار اور اسی صحافی کا انتخاب کیا۔

اور پھر سے ایک متنازعہ بات کی۔ اس سے قبل ڈان لیکس ون منظر عام پر آنے کے بعد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا موقف تھا کہ اخبار نے غلط بیانی کی۔ اس کا مطلب ہے یا تو آپ تب جھوٹ بول رہے تھے ، یا اب جھوٹ بول رہے ہیں، یا آپ نے تب سچ بولا تھا یا اب سچ بول رہے ہیں۔ کیونکہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ ان کی باتوں اور بیانات کا آپس میں میں کوئی مطابقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اب ان کو نظر آ رہا ہے کہ فیصلہ آنے والا ہے۔بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک سال سے زائد عرصہ ہوا ان کا کیس چلا انہوں نے کوئی منی ٹریل نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورٹ میں بتائیں گے۔ پھر جے آئی ٹی کے سامنے بھی انہوں نے کوئی ثبوت نہیں دئے۔ نیب کورٹ کے سامنے بھی یہ لوگ چُپ رہے۔ اب آخر میں آپ کو موقع ملا،تو آپ لوگ اس پر مدعا بیان کردیں،اگر پراسیکیوشن آپ کے خلاف ہے یا آپ کے گواہوں کو پیش نہیں کیا گیا توآپ ہی اپنا مدعا بیان کر دیں ، جب آپ کو موقع ملا اور آپ کو کوئی روکنے والا بھی نہیں تھا تب بھی آپ کچھ بیان نہ کر سکے نہ ہی کسی گواہ کو پیش کر سکے۔

تو اب ان پر فرد جُرم عائد ہونی ہی ہونی ہے کیونکہ فرد جُرم عائد نہ ہونا ایک معجزہ ہوگا، اگر نواز شریف اس طرح کے متنازعہ بیانات دے کر یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ اپنے مقدمات اور اپنے جُرم سے لوگوں کی توجہ ہٹا لیں گے تو ایسا نہیں ہو گا کیونکہ اب بہت دیر ہو چکی ہے اور نواز شریف کو سزا ہی ہونی ہے۔