چین ، بھارت ، انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ چاول پاکستان میں پیدا ہوتاہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 26 مئی 2018 12:33

چین ، بھارت ، انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ چاول پاکستان میں پیدا ہوتاہے، ..
فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ چاول پاکستان کی تیسری بڑی اہم ترین فصل ہے جس کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 1.6 فیصد سے بھی زائدہے نیز چائینہ ، بھارت، انڈونیشیاکے بعد پاکستان چاول پیداکرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لہٰذا دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ پانی کی کمی چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ جو کاشتکار محکمانہ سفارشات پر عمل کرتے ہیں انہیں فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل ہوتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ 9،9 انچ کے فاصلے پر 2،2پودے لگائے جائیں اس طرح ایک ایکڑ میں سوراخوں کی تعداد 80ہزار اور پودوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار ہو جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کھادوںکا بروقت استعمال بھی اشد ضروری ہے کیونکہ زنک اور بوران کی کمی چاول کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :