احسن خان اور جگن کاظم کی پی ٹی وی سے جاری رمضان ٹرانسمیشن عوامی حلقوں میں مقبول

ہفتہ مئی 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) اداکار احسن خان اور جگن کاظم کی کراچی پی ٹی وی سنٹر سے جاری رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان ‘‘عوامی حلقوں میں مقبول۔ تفصیلات کے مطابق احسن خان اور جگن کاظم کراچی پی ٹی وی سنٹر سے ’’رمضان پاکستان ‘‘ کے نام سے لائیو شو پیش کررہے ہیں جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو مدعو کیا جاتا ہے جو دینی مسائل اور دیگر سوالوں کے جوابات دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے ذریعے عوام الناس کو دین کی تبلیغ کے ساتھ علم کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یہ بڑا مقبول بن چکا ہے۔ اس حوالے سے جگن کاظم اور احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کا اصل مقصد مقدس ماہ کی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،ہلہ گلہ کرکے ہمیں ریٹنگ کے چکروں میں نہیں پڑنا اور اسی لیے ہمارا یہ شو سنجیدہ حلقوں میں بڑا مقبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی رہی تو مستقبل میں بھی پی ٹی وی سے ایسے شو جاری رکھیں گے۔