روس اور سعودی عرب کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ

ہفتہ 26 مئی 2018 14:19

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) روس اور سعودی عرب نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملے میں کوئی باہمی ڈیل ممکن ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس طرح جولائی تک تیل پیدا کرنے والے یہ دو بڑے ممالک تیل کی پیداوار بڑھا دیں گے۔

(جاری ہے)

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2014ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس بلندی پر ہیں۔ جمعہ کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ اگر خام تیل کی موجودہ قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 60 ڈالر فی بیرل تک آتی ہے تو روس اس پر مطمئن ہو گا۔