پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی بیٹے کی ماں بن گئیں

نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے، بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعائوں کی ضرورت ہے، حشام ریاض شیخ کا ٹوئیٹرپیغام

ہفتہ مئی 14:39

پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی بیٹے کی ماں بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سابق مشیر اطلاعات سندھ اور پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔انہوں نے کراچی کے نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔

(جاری ہے)

نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے حسین کو دنیا میں خوش آمدید کہا، شرمیلا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعائوں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے مالک حشام ریاض شیخ اور شرمیلا فاروقی سال 2015میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی بیٹے کی ماں بن گئیں