فیصل آباد، گزشتہ سال صوبہ بھر میں ایک کروڑ 10لاکھ بھیڑ بکریوں کو متعدی مرض کاٹا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 15:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک اور ادارہ خوراک وزراعت کی طرف سے گزشتہ سال صوبہ بھر میں ایک کروڑ 10لاکھ بھیڑ بکریوں کو متعدی مرض کاٹا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس ضمن میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بھی بھیڑ بکریوں کی مفت ویکسنیشن کی گئی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ کاٹا کی بیماری میں جانوروں کے منہ میں زخم بن جاتے ہیں اور تیز بخار کے ساتھ آنکھوں میں سوزش،پیچش اور جانور کمزور ہو کر موت کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے ادارہ خوراک وزاعت اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ مل کر جانوروں کو کاٹا کی بیماری سے بچانے کے لئے کام کیا اورمہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا۔ادارہ خوراک وزراعت ومحکمہ لائیوسٹاک نے 2000ویٹرنری افسران وسٹاک کو کاٹا مرض کے کنٹرول کے بارے میں تربیت جبکہ 977سیمینارزمیں مجموعی طور پر 2لاکھ 91ہزار293مویشی پال حضرات کو آگاہی بھی دی گئی۔ادارہ خوراک وزراعت اقوام متحدہ پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر محمدافضل نے اس پراجیکٹ کی کامیابی کو سیکرٹری لائیوسٹاک کے ویژن کا نتیجہ قرار دیا اور اس مہم میں شریک تمام افسران کی محنت کو سراہا۔