عوام دشمن قوتوں کے اتحاد کے مقابلے میں نواز شریف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،علی اکبر گجر

ہفتہ 26 مئی 2018 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-249 سے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی طرف سے متوقع امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات اور اقتدار پرستوںپر مشتمل عوام دشمن قوتوں کے اتحاد کے مقابلے میں قائد میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہیں جو عوام کے ساتھ کھڑے ہیں․ پاکستان کی معاشی اور صنعتی ترقی کا دوسرا نام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی․ملک کو بد امنی کے ذمہ دار نا اہل سابق حکمرانوں سے مستقل بنیادوں پر نجات دلا کر ہی عام پاکستانی کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہی․ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا تیزی سے مکمل ہوتا سلسلہ قائد میاں محمد نواز شریف کا ملک و قوم کے لئے تحفہ ہے جن کی تکمیل پاکستان میں عوام کا طرز زندگی یوروپی ممالک کے برابر آجائے گا․ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے مشرف اور زرداری کی نا اہل حکمرانی کی وجہ سے جنم لینے والے لودڈ شیڈنگ کے کا کینسر ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا․ ملکی صنعت کا پہیہ تیز رفتاری سے چلے گا ملک کی معیشت توانا ہوگی اور پاکستان کا ہر شہری ماضی کی کسمپرسی کی زندگی سے نجات حاصل کر کے اعلی معیار زندگی کا حامل بن سکے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے متوقع امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-249 علی اکبر گجر نے کہا کہ آئندہ انتخابات پاکستانی قوم کے تابناک مستقبل کے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں قوم کی اجتماعی سوچ کے ساتھ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کی دشمن قوتوں کو شکست فاش دے کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں کا تعین کرنا ہی․ ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کی شاندار قومی خدمات کا مقابلہ گذشتہ ستر سالوں کی نیم جمہوری اور مارشل لائی حکومتوں کی ترقی معکوس کے ساتھ ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بہترین محل و قوع رکھنے والا ہمارا ملک خطے میں بہت پیچھے رہ گیا ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ قوم کراچی سے خیبر تک پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے کر ہی ریاست کو مفاد پرستوں اور عوام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں جانے سے بچا سکتی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے قوم کا اکثریتی ووٹ قوم کی بہترین مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا․