عید الفطر / رمضان فیسٹیول کیلئے پی ایچ اے لوگوں کو پر سکون اور محفوظ ماحول فراہم کرے گا، جاوید نسیم

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

سرگودھا۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈی جی پی ایچ اے سرگودہا جاوید نسیم نے کہا کہ عید الفطر / رمضان فیسٹیول کیلئے پی ایچ اے لوگوں کو پر سکون اور محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ عید الفطرکے موقع پر پی ایچ اے سرگودھاکے شاہینوں کیلئے ایک فیسٹیول لگارہا ہے۔ جس کیلئے پی ایچ اے آفس (کینال ریسٹ ہائوس)، عید گاہ پارک اور ٹاہلی چوک پارک میں سٹالز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان سٹالز میں کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ مختلف اقسام کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ان سٹالز میںکپڑوں، جوتوں اور مہندی وغیرہ کے سٹالز شامل ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق بچوں کی تفریح کیلئے جھولے بھی لگائے جائیں گے۔ ٹاہلی چوک پارک اور عید گاہ پارک میں ایک مخصوص جگہ کی نیلامی ہوگی جبکہ پی ایچ اے آفس (کینال ریسٹ ہائوس) میں سٹالز کی نیلامی ہو گی۔نیلامی 31/05/2018 بروز جمعرات کوپی ایچ اے آفس میں ہوگی۔ خواہشمند حضرات مزید معلومات کیلئے پی ایچ اے آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :