وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کل بروز اتوار ساہیوال اور یوسف والا ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کریں گے
ہفتہ 26 مئی 2018 21:40
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ساہیوال ریلوے اسٹیشن کو اکیس کروڑ آٹھ لاکھ ، یوسف والا ریلوے اسٹیشن کو دس کروڑ چالیس لاکھ اور نارووال ریلوے اسٹیشن کو پینتیس کروڑاٹھانوے لاکھ وپے کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا ہے۔
ساہیوال کول پاور پلانٹ کو کوئلے کی فراہمی کے لئے پلانٹ تک ریلوے لائن اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیرمجموعی طور پرپانچ ارب بارہ کروڑ روپوں میں کی گئی ہے جبکہ وہاں یوسف والا میں اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ریلوے اسٹیشن بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں ریلوے کے عملے کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق آج اتوار ہی کے روز رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کریںگے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے جو پچاسی فیصد مکمل ہو چکا ہے، رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر این ایل سی کر رہی ہے اور اس کے تعمیراتی کام کا آغاز پندرہ نومبر 2016 کو کیا گیا تھا۔ وزیر ریلویز کی خصوصی ہدایات پر تمام نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے دو ، دو فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ ان تمام ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹیشن ماسٹر آفس، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر آفس، پارسل گودام، ٹکٹ گھر، سگنل آلات روم، الیکٹریکل روم، سی سی ٹی وی روم، ویٹنگ رومز اور جائے نماز کی سہولت طہارت خانوں کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.