گگو منڈی،زرعی زمین کے تنازعہ پر چچا نے ڈیڑھ درجن مسلح افراد کے ہمراہ بھتیجے کے گھر پر دھاوا بول دیا ،گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ خواتین کو ہراساں کیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:48

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) زرعی زمین کے تنازعہ پر چچا نے ڈیڑھ درجن مسلح افراد کے ہمراہ بھتیجے کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ خواتین کو ہراساں کرتے اور گالیاں دیتے رہے ۔مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 251۔ای۔

(جاری ہے)

بی کے رہائشی عطا اللہ اور اس کے چچا نظار احمد راجپوت کے درمیان مبینہ طور پر زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا ہے گزشتہ روز عطا اللہ اور اس کا بھائی اپنے رقبہ پر گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران نظار احمد امداد مسلح پسٹل ،فیاض مسلح پمپ ایکشن ،سہیل مغل مسلح پسٹل اور 10نا معلوم ملزمان زبر دسی عطا اللہ کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود عطا اللہ کی والدہ اور بیوی بچوں کو ہراساں اور گالی گلوچ کرتے رہے اور کمروں میں جا کر چارپائیاں الٹ پلٹ کر کے عطا اللہ کو تلاش کرنے لگے ۔

عورتوں کی چیخ و پکار پر اہلیان محلہ پہنچے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ۔پولیس نے متاثرین کی اطلاع پر مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :