روہڑی: بجلی چوری ٹرانسفارمروں پر زائد لوڈ بڑھ جانے سی5 ٹرانسفارمر جلکر خراب

سخت گرمی میں روزہ دار بے حال ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لیے رشوت طلب اعلی حکام سے سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 26 مئی 2018 22:01

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) روہڑی میں بجلی چوری ٹرانسفارمروں پر زائد لوڈ بڑھ جانے سی5 ٹرانسفارمر جلکر خراب سخت گرمی میں روزہ دار بے حال ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لیے رشوت طلب اعلی حکام سے سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ روہڑی شہر اور اسکے گردنواح علی واہن ،لوکو شیڈ ،نیو یارڈ ،بیدل بیکس کالونی ،ڈلھو علی واہن ، علی واہن میں سیپکو اہلکاروں کیملی بھگت سے اپنے پرائیوٹ کارندوں کے ذریعے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کروا نے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علی واہن کی مین گلی ، سومروا محلہ ، جی ٹی روڈ۔

(جاری ہے)

شان کی چکی والا ٹرانسفارمر گزشتہ ۸ روز جبکہ پرانی تعلقہ ہسپتال روہری کا ۴روز سے خرا ب پڑے ہیںبجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت گرمی میں روزہ دار اذیت سے دوچار ہیں اور انکو عبادات کی ادائیگی میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متاثرین نے الزام عائدکرتے ہوئے بتایا کہ سیپکو کے اعلی حکام اور منتخب نمائندوں کو شکایات کے باجود تدارک نہیں کیا جارہا ہے سیپکو اہلکار بجلی چوری خودکرواتے ہیں اور خمیازہ تمام صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے لوڈ شیدنگ ،ڈٹیکشن بلز اور لوڈ بڑھ جانے پر ٹرانسفارمر جل جانے کی صورت میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیپکو حکام کی جانب سے بجلی چوری کا سلسلہ بند کرواکر خراب پڑے ٹرانسفارمر مرمت کرکے بجلی فراہم کی جائے دوسری جانب علیواہن کے مکینوں نے ماہ مقدس میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے چندہ کرکے رشوت دینے کے باوجود ٹرانسفارمر نہیں لگائے جارہے ہیں مکینوں نے متنبہ کیا کہ 24 گھنٹے میں خراب پڑے ٹرانسفا رمر مرمت کر کے بجلی فراہم نہ کی گئی تو سیپکو کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا ۔

#