ٹھٹھہ: معمر شخص گولی لگی نعش برآمد، زائرین کی پک اپ پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 5- زخمی

ہفتہ 26 مئی 2018 22:01

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) معمر شخص گولی لگی نعش برآمد، زائرین کی پک اپ پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 5- زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ بندر کے رہائشی زائرین درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زیارت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ جھرک کے مقام پر پک اپ ڈرائیور کے ہاتھوں سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار مشتاق علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ علی اکبر، عبداللہ شاہ، رخسانہ، عاشق علی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دریں اثنا جھرک کے قریب معمر شخص کی گولی لگی نعش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی صحت مرکز جھرک منتقل کیا پولیس کے مطابق مقتول کے جیب سے برآمد شناختی کارڈ سے اس کی شناخت ممتاز کالونی ضلع گھوٹکی کے 49 سالہ رہائشی ارشاد علی ولد محمد اویس رانا کے طور پر ہوئی ہے۔

#