Live Updates

تحریک انصاف 2018میں عمران خان کو وزیراعظم بنا کر شریف برادران سے پائی پائی کا حساب لے گی،چوہدری نصیر ہندل

ہفتہ 26 مئی 2018 23:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف امیدوار این ای75چک جھمرہ قومی اسمبلی سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چوہدری نصیر ہندل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید کئی وکٹیں گرا دیں ، تحریک انصاف 2018ء بھاری اکثریت سے عمران خان وزیراعظم بنا کر شریف برادران سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا‘ عوام کی امیدیں صرف تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ آئے روز عوام جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف نے عوام میں ایک نئی سوچ پیدا کی ہے جس کی بدولت ہر جگہ عمران خان کا نعرہ لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وژن ہے کہ یہاں پر دو نہیں بلکہ ایک پاکستان ہو گا جس میں امیر و غریب دونوں کا ایک ہی مقام اور حیثیت ہو گی، تب ہی ہمارا ملک صحیح ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے اور اقتدار میں آ کر اس ملک کا نظام ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے نظام میں نمایاں اصلاحات کی ہیں اور تمام شعبوں کو عوام کی خدمت کا آئینہ دار بنا دیا گیا ہے۔ ایسی ہی اصلاحات عام انتخابات کے بعد ملک بھر میں کی جائیں گی۔نواز شریف نا اہل ہو کر بوکھلا گئے ہیں ،ملک وقوم کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل کر دولت لو ٹنے والے حکمران اپنی چوری پکڑی جانے کے خوف سے بوکھلا چکے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام آزمائے ہو ئے نا اہل اور کر پٹ حکمرانو ں کو بری طرح سے مسترد کر دیں گے بدترین شکست ان کا مقدر بنے گی تحریک انصاف عام آدمی کے حقوق کے لئے دن رات جنگ لڑرہی ہیںعوام کو لو ٹنے والے دھو کہ با زو ں کا سخت احتساب کیا جائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات