ریلوے کے ڈویژنل آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، تمام ریکارڈ محفوظ رہا،سفیان سرفراز ڈوگر

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ریلوے کے ڈویژنل آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، ریلوے کا ریکارڈ محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان سرفراز ڈوگر کے مطابق آگ کی شدت زیادہ نہیں تھی جس جگہ آگ لگی وہاں پچاس برس پرانا ریکارڈ تھا، آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈویژنل پرسانل آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ پراپرٹی پرمشتمل انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین اور جلنے والے کاغذات کا ریکارڈ تیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :