لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے، وفادار رہنے والوں کو ٹکٹ ملے گا ،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی

مسلم لیگ (ن) کے قائدکا پارٹی اجلا س سے خطاب، پارٹی چھوڑنے والوں کے مقابلے میں مضبوط امیدوار لانے کا فیصلہ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے، پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے والوں کو ٹکٹ ملے گا ،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی ۔ہفتہ کو نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کیا گیا ۔نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے والوں کو ٹکٹ ملے گا ،پنجاب میں زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی ،لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے ۔ اجلاس میں پارٹی چھوڑنے والوں کے مقابلے میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔