ڈیرہ اللہ یار، پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی کی واردات ناکام ،تین ملزمان گرفتار،3 فرارہوگئے

ہفتہ 26 مئی 2018 23:30

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) ڈیرہ اللہ یارپولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی کی واردات ناکام ،تین ملزمان گرفتار،تین فرارہوگئے ،گرفتارملزمان سے اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ہے گزشتہ روز پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یارمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل بشیرجمالی اورایس ایچ اوپولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یارگل حسن بہرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب خفیہ اطلاع ملنے پرمحب علی لاڑو کے قریب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کوناکام بنادیا،پولیس کودیکھ کرملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،مگرپولیس کے بہادرجوانوں نے تین ملزمان جس میں علی مدد،شولان،اورمحب علی بلیدی کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے جبکہ تین ملزمان رات کی تاریکی میں فرارہوگئے، گرفتارملزمان سے پولیس نے دوعددپسٹل بمعہ گولیاں،موبائل فون،آلہ نقب زنی اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلیاہے، ملزمان نے دوران تفتیش مذیدانکشافات کیئے ہیں، جس پرپولیس کاروائی کررہی ہے مذیدگرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی بشیرجمالی نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یارکوکرائم سے پاک کرنے کے لیئے پولیس ہائی الرٹ رہتاہے، امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی اجازت کسی کونہیں دیاجائے گا،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کیاجائے، کئیں بھی کوئی مشکوک شخص نظرآئے توفورا پولیس کواطلاع دیاجائے، تاکہ ڈیرہ اللہ یارکرائم سے پاک ہوجائے۔