عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی

اتوار 27 مئی 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 22ملین تک پہنچ گئی، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

عالیہ نے حال ہی میں زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی مکمل کی ہے اور اب وہ آیان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا‘‘ اور ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی میںمصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :