کاشتکار جوارکی فصل کی دوسری کٹائی رواں ماہ کے دوران پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرلیں

اتوار 27 مئی 2018 12:10

قصور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے چارے کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ جوارکی فصل کی دوسری کٹائی رواں ماہ کے دوران پھول نکلنے سے پہلے مکمل کرلیں کیونکہ اس وقت فصل کاٹنے پر مناسب غذائیت اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے نیزجوارکی دوسری کٹائی سے 600سے 800من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوسکتی ہے تاہم فصل کو دیر سے کاٹنے کی صو رت میں غذائیت کم ہونے کے ساتھ ساتھ کٹائیوں کی تعدادکم ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کٹائی کے بعد جوار چارہ کی فصل کو ہر ہفتے پانی دیناچاہئیے تاکہ فصل کوسوکھنے اور کسی بھی قسم کی بیماری سے بچایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں چارے کی قلت پیداہوجاتی ہے لہذا بروقت سبز چارے کی کاشت اور محکمہ زراعت کے مشاورتی اقدامات پرعمل کرکے بہترپیداوار او ر اچھی فصل کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :