کاشتکار کپاس کی کاشت جلدمکمل کریں ،محکمہ زراعت

اتوار 27 مئی 2018 12:10

قصور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی کاشت جلدمکمل کریں اور کھیت میں جہاں ناغے ہوں پُرکریں‘ناغے لگانے کیلئے خشک مٹی ہٹاکر خشک جگہ گوڈکر 5 سی6گھنے پانی میں بھگوے ہوئے 3 سے 4بیج ڈال کرنمدارمٹی سے ڈھانپ دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کپاس کے ضرررساں کیڑو ں اور وائرس کا حملہ کھالوں اور وٹوں کے کناروں پر موجود جڑی بوٹیوں سے شروع ہوتاہے لہذاکھال اور وٹیں جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں ‘کپاس کی زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے کپاس کی بہتر کاشت اور ابتدائی نگہداشت بہت اہمیت کی حامل ہے ‘کپاس کی کاشت کیلئے موزوں وقت کا انتخاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ امسال کپاس کے ماہرین نے موزوں وقت کاشت 31مئی تک قراردیاہے‘بیج کے بہتر اگائو ‘ ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں سے پیشگی تحفظ کیلئے بوائی سے پہلے بیج کومحکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ کیڑے مار اور پھپھوندکش زہر سے زہرآلود کرنا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :