ن )لیگ نے معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے ،ْجہانگیر ترین

اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ٹھیک کریں گے ،ْکارکنوں سے گفتگو بھاشا ڈیم پر ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو بھاشا ڈیم کا تحفہ دیں گے ،ْرہنما پی ٹی آئی

اتوار 27 مئی 2018 13:30

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ نے معیشت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے، اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ٹھیک کریں گے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 100دن میں پولیس کوسیاست سے پاک کر دیں گے، بھاشا ڈیم پرکسی نے توجہ نہیں دی، بھاشا ڈیم پر ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو بھاشا ڈیم کا تحفہ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز لیگ نے معیشت کاگلا گھونٹ کررکھ دیا ہے ،ْپرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کیلئے سہولیات پیدا کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہمارامقصدنظام میں تبدیلی لا کرملک میں خوشحالی لاناہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ٹھیک کرینگے، ایف بی آراوراسٹیٹ بینک کو خود مختار ادارہ بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کوحقیقت بنائیں گے، صوبے کے قیام سے عوام کوان کے حقوق مل سکیں گے۔