سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، (آج )قبلہ کے رخ کی سمت درست کی جا سکے گی

اتوار 27 مئی 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) آج 12رمضان المبارک کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

(جاری ہے)

ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوگاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا ۔ سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر بارہ بجکر اٹھارہ منٹ کا وقت ہوگا او اس وقت قبلہ کے رخ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔