ملک بھر میں اٹیمی دھماکوں کی 20ویں سالگرہ یوم تکبیر(آج) روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی

اتوار 27 مئی 2018 15:00

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ملک بھر میں اٹیمی دھماکوں کی 20ویں سالگرہ یوم تکبیر(آج) 28مئی بروز سوموار کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میںمسلم لیگ (ن) ودیگر سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام احمدیارسمیت ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی سیمینارز اورجلسے انعقاد پذیرہوں گے جن سے سیاسی مقررین پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی وجوہات اسباب اور چاغی میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک میڈیا پروگرامز اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :