ساہیوال، دینی مد رسہ کی طالبہ آسیہ کو پانچ مسلح افراد نے زبر دستی اغواء کر لیا

اتوار مئی 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) نواحی چک 86/6Rسے دینی مد رسہ کی طالبہ آسیہ کو پانچ مسلح افراد نے زبر دستی اغواء کر لیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش محمد اشرف کی بیٹی آسیہ دینی مدرسہ تعلیم کے لئے جا رہی تھی کہ راستہ میں کار سوار پانچ مسلح افراد الیاس وغیرہ زبردستی اغواء کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 365/B ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک طالبہ بازیاب نہیں ہو سکی اور نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :