راولپنڈی،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عشرہ ماں بیٹی کی مناسبت سے 'شب بیداری ' کا اہتمام

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام عشرہ ماں بیٹی کی مناسبت سے 'شب بیداری ' کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین کے علاوہ علماء کرام ،پروفیسراورطلبہ راہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،شب بیداری میں ایم ایس اوسے تعلق رکھنے والے کالجز اور مدارس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شب بیداری میں مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محسن خان عباسی اور رکن شوریٰ ایم ایس اوپاکستان حافظ ندیم یعقوب تھے ۔ مقررین نے شب بید اری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ ماں بیٹی کے تحت شب بیداری کے انعقاد مقصد اُمّہات المؤمنین کے سیرت وکردار کو اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیرت سیدہ خدیجة الکبریٰؓ اور سیرت فاطمة الزھرائؓ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا سیدہ خدیجةالکبریٰؓ اور سیدہ فاطمة الزھرائؓ کا اسوہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

مرکزی ناظم اعلیٰ ایم ایس اوپاکستان محسن خان عباسی نے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جہاں اپنے اندر بے پناہ برکات اور عظمتیں سمیٹے ہوئے ہے وہاں ہی اگرتاریخی پس منظر میں اس ماہ مبارک کا جائزہ لیا جائے تو یہ ماہِ مبارک اپنے دامن میں اہل بیت نبیﷺمیں سے ان علی مرتبن شخصیات کی یادوں کو سمیٹے ہوئے جو محض چندشخصیات ہی نہ تھیں بلکہ ہر شخصیت اپنے اندر ایک مکمل جہان تھی۔

شب بیداری میں مرکزی ناظم اعلیٰ ایم ایس اوپاکستان محسن خان عباسی،رکن شوریٰ ایم ایس اوپاکستان ندیم یعقوب کے علاوہ ارسلان کیانی(ناظم ایم ایس اوپنجاب)نویدتاج(معاون ناظم ایم ایس اوراولپنڈی)دلاور ملک(ناظم عمومی ایم ایس اوراولپنڈی)حافظ عافیت،عبدالصمد عباسی ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔