لاہور،سورج دن بھر آگ برساتا رہا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز بھی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہتا اور شہر میں سورج نے دن بھر آگ برسانے کا سلسلہ جاری رکھا چھٹی کے روز شہری قیامت خیز گرمی پڑنے پر بلبلا اٹھے اور شہریوں نے گھروں سے نکلنے سے گریز کیا جبکہ شہر کی سڑکیں بھی دن کے وقت ویرانی کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیاہے بتایاگیاہے کہ گزشتہ کچھ روز سے لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگتا ہے جس سے گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، جھلسا دینے والی دھوپ نے ہر کسی کو پریشان کردیا ، انسان تو انسان پرندے بھی سایہ تلاش کررہے ہیںاس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور میں سورج آج مزید آگ برسائے گا اور شہر کا درجہ حرارت 45سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے جس سے ہیٹ سٹروک کا بھی خدشہ ہے طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلنا بہت ضروری ہے تو سر پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں اور سن گلاسز کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :