آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی نے مالی سال2018-19کا 1کھرب 8ارب 20کروڑ روپے کاریکارڈ بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا
اتوار 27 مئی 2018 20:10
(جاری ہے)
جبکہ ایوان نے 2005-6تا2014-15کے غیر ترقیاتی و ترقیاتی زائد میزانیہ رقمی 3ارب66کروڑ18لاکھ95ہزار1صد56پیسے کی بھی منظوری دی گئی ۔
گزشتہ روز اجلاس میں وزیر اعظم سمیت اپوزیشن بھی موجود رہی ۔ ماحول انتہائی خوشگوار رہا ۔ آخری روز خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ وفاقی محصولات میں شیئر کے اضافے سے ذمہ داریان بڑھ گئی ہیں ،کفایت شعاری اپنانی ہوگی۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری کا عملی ثبوت دیا اور2015-16کے بجٹ سے بھی موجودہ مالی سال کا بجٹ کم ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور مفاد عامہ کیلئے اقدامات اٹھانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔2018-19کا بجٹ ایک تاریخ ساز بجٹ ہے ، عوامی ضروریات اور مساویانہ بنیادوں پر ترقیاتی منصوبہ جات شروع کیے گئے ہیں جبکہ سابق ادوار کے منصوبہ جات کو بھی مکمل کیا گیا ۔ سروسز کے ڈھانچے میں خرابی کے باعث اہل لوگ اوپر کم آرہے ہیں ۔ گریڈ 20کا ہر آدمی سیکرٹری نہیں لگ سکتا ۔ وزرا ء کے بعد محکمہ جات کے اندر ذمہ دار ترین آسامی سیکرٹری کی ہوتی ہے ۔ یہاں ترقابیوں میں بھی تفاوت ہے جسے دور کرینگے۔ آزادکشمیر کو مالیاتی خودمختاری کے بعد عبوری ایکٹ74میں ترمیم ، واٹر یوزز چارجز پر ہمارا موقف تسلیم کرنا 1سال8ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ آخر میں اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ راٹھورمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.