پاکستان نے فاٹا انضمام کو رد کرنے کا افغان حکومت کا بیان مسترد کردیا

ہماری پارلیمنٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی امنگوں کا مظہر ہے، افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے،افغانستان کو دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اختیاط کیساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے،ترجمان دفترخارجہ

اتوار 27 مئی 2018 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان نے قبائلی علاقوں کی خیبرپختونخوا صوبے کے ساتھ انضمام سے متعلق افغان پریس ایجنسی کا بیان مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی امنگوں کا مظہر ہے، افغانستان کو دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اختیاط کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں قبائلی علاقوں کی خیبرپختونخوا صوبے کے ساتھ انضمام سے متعلق افغان پریس ایجنسی کا بیان مسترد کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی امنگوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اختیاط کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔