ڈان اب پاکستانیوں کی مائیں بیچوانے پراترآیا ہے
ڈان کواب ٹھیکے پردے دینا چاہیے،سرل المیڈا نےڈان میں لکھا ایک وزیراعظم کیلئے20 پاکستانی قطارمیں لگے ہوئے ہیں جوضرورت پڑنے پراپنی ماں بیچنے کوبھی تیارہیں۔ سینئرتجزیہ کارراؤف کلاسرا کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 مئی 2018 21:26
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میرا خیال ہے ڈان کو اب ٹھیکے پر دے دیں جو اب پاکستانیوں کی مائیں بیچوانے پر اتر آیا ہے۔ سرل نے وہی بات کی ہے جو امریکن اٹارنی نے کہی تھی جس نے پاکستانی ماؤں کی قمیت پانچ ڈالر اور سرل نے وزارت عظمی لگائی ہے۔
ڈان اخبار کے لکھاریوں اور ان کے گاڈ فادرز اور ایڈیٹرز میں کوئی شرم کوئی حیا نہیں رہی۔ راؤف کلاسرا نے کہا کہ جن صحافیوں کو اپنی مائوں بہنوں کی عزت کا خیال نہیں ہوگا وہی سرل سرکار کی پاکستانیوں کی مائوں کو بیچوانے کا دفاع کرسکتے ہیں یا پھر وہ مان لیں موقع ملنے پر وہی بھی یہی کچھ کریں گے جو سرل سرکار نے پاکستانیوں اور ان کی مائوں بارے لکھا ہے۔ راؤف کلاسرا نے سرل اور اخبار انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کیا ان 20 پاکستانیوں کے نام یہاں لکھے جا سکتے ہیں جو بقول سرل سرکار الیکشن بعد وزیراعظم بننے کے لیے اپنی اپنی مائیں بیچنے کو تیار ہیں؟ ایک آدھ خواتین بھی وزیراعظم کی امیدوار ہیں۔ پتہ تو چلے سرل نے اتنا بڑا سکوپ مارا ہے کہ 20 پاکستانیوں نے اسے کنفرم کردیا ہے جو ماں بیچنے کو تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.