لاہور، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے بھارتی بالا دستی کا خواب خاک میں ملا، ابو الہاشم ربانی

ایٹمی قوت دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے، یوم تکبیر قومی تاریخ کا وہ یادگار دن جب زمینی خدائوں کو نہ کرنے کا سلیقہ سیکھا، مسئول جماعة الدعوة لاہور

اتوار 27 مئی 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے بھارتی بالا دستی کا خواب خاک میں ملا۔ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے وطن عزیز کا جوہری صلاحیت حاصل کرنا پوری اُمت مسلمہ کے لیے اعزاز ہے۔ ایٹمی قوت کا پاکستان دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔

یوم تکبیر قومی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب ہم نے زمینی خدائوں کو نہ کرنے کا سلیقہ سیکھا۔ یہی وہ دن ہے جب بھارتی جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا گیا۔ وہ سمن آباد میں تقریب اور ڈیال ہائوس کے قریب منعقدہ افطار ڈنرسے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو ہونے والے ایٹمی دھماکے دراصل امریکہ اور اس کے حواریوں کی غلامی سے نجات کا دن ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں آج پاکستان مضبوط اور مستحکم ملک ہے۔ یوم تکبئر کا یہی پیغام ہے کہ اگر محنت، لگن اور ایمانداری سے کام لیا جائے تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ابو الہاشم ربانی نے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوںکے لیے امیدوں کا مرکز و محور ہے۔کشمیر کو ہندو بنئے سے آزادی کے لیے پاکستان کو اپنا بھر پور قردار ہر سطح پر ادا کرنا ہوگا۔

کیونکہ کلمے والا ایٹمی پاکستان آج بھی کشمیریوں کی اُمیدوں کا مرکز و محور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ایٹمی سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے بھارت کے مقابلے میں ہر بہت اعلیٰ جوہری صلاحیت حاصل کی۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔ مگر وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات پر حملہ آور ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کی جوہر قوت اُمت مسلمہ کے تحفظ کی ضمانت بھی ہونے چاہیے۔