اسلام آباد،چین پاکستانی معیشت کو سہارا دینیکیلئے 2ارب ڈالر فوری قرض فراہم کرے گا

اتوار 27 مئی 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) چین پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلیے 2ارب ڈالر فوری قرض فراہم کرے گاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین سے ایک تا 2ارب ڈالر کے فوری قرضے حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومتی اخراجات اور ادائیگیوں کا چیلنج حل کیا جا سکے، یہ چین پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے انحصار کا ایک اشارہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

چین ایسے موقع پر قرض دے رہا ہے جب امریکا تعلقات میں کشیدگی کے تناظر میں امداد میں مسلسل کٹوتی کر رہا ہے خبر ایجنسی کے مطابق چینی قرضوں کی مدد سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی کوشش کی جائے گی۔