نگران وزیر اعلی کے معاملے پر شہباز ،محمودالرشید کے درمیان شیڈول ملاقات ملتوی ،آج(منگل کو) ہو گی

پیر 28 مئی 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف اور قائد حزب اختلاف میاںمحمودالرشید کے درمیان شیڈول ملاقات آج ( منگل ) تک ملتوی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا چنائو کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف کے درمیان پیر کے روز دوبارہ ملاقات ہونا تھی تاہم میاں محمود الرشید کے ترجمان کے مطابق ملاقات ملتوی کر دی گئی اور اب منگل کے روز ماڈل ٹائون میں ملاقات ہو گی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اورڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان بھی موجود ہوں گے۔