عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہونے پر ہمیں فخر کرنا چاہئے، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم

پیر 28 مئی 2018 15:02

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) یوم تکبیر پاکستانیوں کا یوم تفاخر ہے ، عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت پر ہمیں فخر کرنا چاہئے ، پاکستان کو بیرونی جارحیت سے بچانے کیلئے پوری قوم کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار چیئر مین پاکستان ادب اکادمی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر طلبا و طالبات نے بھی اظہار خیال کیا ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ہمیں اس استحکام پاکستان کیلئے اپنے ذاتی مفادات قربان کر دینے چاہیئے ، ہماری ذاتی زندگی کی کامیابی پاکستان سے وابستہ ہے ، پاکستان سے پیار کرنے والے اس دھرتی کا مان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :