نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر)ناصر الملک کی نامزدگی خوش آئند امر ہے ،حاجی حنیف طیب

پیر 28 مئی 2018 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں مبارکبادکے مستحق ہے کہ اتفاق رائے سے نگراں وزیراعظم کے لئے جسٹس (ریٹائرڈ)ناصرالملک کانام تجویز کیاہے۔انہوںنے کہاکہ اتنے دنوں سے نگراں وزیراعظم کے لئے کھنچا تانی جاری تھی، عوام الناس خصوصاًنوجوان نسل کو اس کا اچھا میسیج نہیں جارہاتھا۔

ہم دعاگوںہے کہ نگراںحکومت ملکی وقومی مفاد،دیانت داری ،اخلاص کے ساتھ فیصلے کرے گی۔حاجی حنیف طیب نے الیکشن2018 کو وقت مقررہ پراور شفافیت کے ساتھ کرانے کی توقع ظاہرکی ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے پاکستان کے ایوانوں میںبھاری اکثریت سے فاٹاکو خیبرپختوانخومیں ضم کرنے کے بل کی منظوری کوملکی تاریخ کا ایک اہم باب اور فاٹاکی عوام کی ترجمانی قراردیاہے۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں میں قومی معاملات پر یکجہتی کا مظاہرہ خوش آئندبات ہے۔انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام 70سال سے دہشت گردی،تعلیم وصحت کا فقدان ودیگر مسائل کا شکا رتھی انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے سے پاکستان میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے نئے راستے کھلے گے ۔دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مددملے گی، خطے میں امن وامان کے حوالے سے بہتر نتائج برآمدہونگے ۔

انہوںنے کہاکہ فاٹا کی عوام کومکمل سیاسی حقوق کے ساتھ سماجی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناناہوگا جو آنے والی حکومت لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔حاجی حنیف طیب نے کوئٹہ میں سرکی روڈپردہشت گردوں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکاروں کی ہلاکت اورچارافرادکے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے سیکورٹی نظام کو مزیدمضبوط بنانے، دہشت گردوںاوران کے سہولت کاروں کوجلدازجلدگرفتار کرکے سخت سزادینے کامطالبہ کیا ۔