اداروں کو فعال بنانے کے پیچھے کوئی فرد واحد نہیں ہوتا بلکہ اجتماعی کارکردگی ہوتی ہے اور ادارے اپنا تشخص پیدا کرتے ہیں

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا نیشنل بک فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 16:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اداروں کو فعال بنانے کے پیچھے کوئی فرد واحد نہیں ہوتا بلکہ اجتماعی کارکردگی ہوتی ہے اور ادارے اپنا تشخص پیدا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بک فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے جب ہم نے ان اداروں کا چارج سنبھالا ، اس وقت ادارے اپنے مقاصد سے بہت پیچھے جا چکے تھے، ہم نے مکمل کاوش کی ان اداروں کی بحالی میں دلچسپی لی اور مالی طور پر کمزور اداروں کا ساتھ دیا۔

انہوں نے اپنی ڈویژن کے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کوئی بھی ادارہ اس پوزیشن میں نہیں ہے جس میں ہمیں ملا تھا، ہم نے سب کی کارکردگی کو بہتر بنایا اس ضمن میں بہت سے عظیم منصوبے شروع کئے۔ اردو لغت کے فروغ کیلئے 23 جلدیں موبائل فون پر لے آئے، ہر ادارے کو آگے لے جانے اور نیا پن پیدا کرنے کی کوشش کی۔