محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن اخراجات کے حوالے سے ایک مراسلہ محکمہ خزانہ کو ارسال

کر دیا

پیر 28 مئی 2018 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن اخراجات کے حوالے سے ایک مراسلہ محکمہ خزانہ کو ارسال کر دیا ہے اور محکمہ خزانہ سے الیکشن اخراجات کیلئے 1 ارب 60 کروڑ مانگ لئے گئے ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے الیکشن کیلئے پولیس اہلکاروں کا روزانہ کا خرچ،پٹرول ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت پولیس اہلکاروں کیلئے کھانا و دیگر اخراجات کرنا مقصود ہیں جس کیلئے محکمہ خزانہ فوری طور پر فنڈز جاری کرے۔