امیگریشن حکام نے ویزے کے بغیر ایران سے پاکستان آنیوالے میاں بیوی کو واپس بھجوا دیا

پیر مئی 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) امیگریشن حکام نے ویزے کے بغیر ایران سے پاکستان آنے والے میاں بیوی کو ائیر پورٹ سے واپس بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا عبد اللہ گلستان اور ان کی اہلیہ مہر زاد رئوف چیئی ویزے کے بغیر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے ۔ امیگریشن حکام نے ویزہ نہ ہونے پر دونوں کو روک کر جانچ پڑتال کی اور بعد ازاںں انہیں واپس بھجوا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کاروباری مقاصد کے لئے پاکستان آئے تھے۔