حکومت کے کسان دوست اقدامات قابلِ ستائش ہیں، رانا افتخار

پیر 28 مئی 2018 20:08

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صدرانجمن کاشتکاراں پنجاب رانا افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے کسان دوست اقدامات قابلِ ستائش ہیں،کسانوں کی فلاح کیلئے نیا زرعی منڈیوں کا قانون آڑھتیوں،کمیشن ایجنٹس و مڈل مین کا کردار محدود اور کسانوں کی رسائی براہ راست تجارتی منڈیوں تک کرے گا جس سے کاشتکار اپنا منافع کما سکے گا، انہوں نے کہا کہ اس سے پیشتر کاشتکار کا بری طرح استحصال کیا جارہا تھا جس کا سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے نوٹس لیا اور بڑی محنت اور جانفشانی سے سیکرٹری زراعت پنجاب اور ان کی ٹیم نے نئے قانون کو مرتب اور اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جسے کسان کے وسیع تر مفاد میں منظور کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب میں پچھلے دو سالوں میں بے پناہ تبدیلیاں آئی ہیںاور زرعی اصلاحات و کسان پیکج کی بدولت موجودہ زرعی جی ڈی پی کا گراف 3.81 ہے جو ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے،اس ضمن میںسیکرٹری زراعت پنجاب کے اقدامات اور کاوشوں کو نہیں جھٹلایا جا سکتا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :