اسد درانی نے اپنی کتاب میں جو باتیں کی ہیں وہ پاکستانیوں کے علاوہ ساری دنیا کو پتہ ہیں، رانا افضل

نگران وزیر اعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے مشاورت سے بہترین شخص کا انتخاب کیا ہے،خوشی ہے کہ نگران وزیر اعظم کا اعلان سیاستدانوں نے آئین اور قانون کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے اندر کر لیا گیا ہے جس سے اچھا پیغام گیا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ اسد درانی نے اپنی کتاب میں جو باتیں کی ہیں وہ پاکستانیوں کے علاوہ ساری دنیا کو پتہ ہیں، نگران وزیر اعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے مشاورت سے بہترین شخص کا انتخاب کیا ہے،خوشی ہے کہ نگران وزیر اعظم کا اعلان سیاستدانوں نے آئین اور قانون کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے اندر کر لیا گیا ہے جس سے اچھا پیغام گیا ہے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے مشاورت سے بہترین شخص کا انتخاب کیا ہے۔ ناصر الملک نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پسندیدہ امیدوار تھے۔خوشی ہے کہ نگران وزیر اعظم کا اعلان سیاستدانوں نے آئین اور قانون کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے اندر کر لیا گیا ہے جس سے اچھا پیغام گیا ہے۔ امید ہے ناصر الملک 2018کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کرائیں گے اور اقتدار عوام کے نمائندوں کے حوالے کیا جائے گا۔ اسد درانی نے اپنی کتاب میں جو باتیں کی ہیں وہ پاکستانیوں کے علاوہ ساری دنیا کو پتہ ہیں