گورنرہاؤس پشاور میںہزارہ یونیورسٹی کے سینٹ کی13 ویں اجلاس

یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی

پیر 28 مئی 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے گورنرہاؤس پشاور میںہزارہ یونیورسٹی کے سینٹ کی13 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی اوربجٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بجٹ اوردیگر امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اعلی تعلیمی ادارے اقوام کی معاشی زندگی سنوارنے اور نت نئی ایجادات متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :