نجی تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے فیصلے پر فوری عمل کرنے کی ہدایات

ایجوکیشن اتھارٹی کو زبردستی سکولز بند کروانے اور جرمانوں پر مجبور نہ کیا جائے،قاضی طارق

پیر 28 مئی 2018 19:10

راولپنڈی 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی راولپنڈی قاضی طارق محمود نے کہاہے کہ نجی تعلیمی ادارے گرمی کی صورتحال کے پیش نظر احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں بند کر کے تعطیلات دیں اور زبردستی سکولز بند کروانے اور جرمانوں پر مجبور نہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر ابرا ر احمد خا ن کی سر برا ہی میں ملا قا ت کرنے والے وفد سے گفتگو میں کیا ۔

وفد میں آپسیما کے دیگر عہدیدا را ن محمد فر قا ن چو ہدری ،ابرا ر احمد ایڈووکیٹ ،را جہ ثنا ء اللہ ،آغا شہا ب الدین ،را جہ قمر ،محمد نعیم ،حا مد نوا ز راجہ اعجاز،محمد فاروق و دیگر بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابرا ر احمد خا ن نے نجی تعلیمی ادا رو ں پر پو لیس گردی اور چھا پے ما ر کر اساتذہ و ما لکا ن کو ہرا سا ں کر نے با رے آگا ہ کیا اور انھیں بغیر فیس لئے سمر کیمپ جا ری رکھنے کے با رے میں صو با ئی وزیر تعلیم را نا مشہو د کے بیان بارے بھی بتای اور کہا کہ اسی فیصلے کی روشنی میں نجی تعلیمی ادا رے عمل پیرا ہیں۔

ڈویژنل صدر نے پو لیس کی بھا ری نفری کے زریعے تعلیمی ادا رے بند کرانے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی اور کہا کہ جہا ں مستقبل کے ہو نہا رو ں اور معما رو ں کی تر بیت کی جا ری ہے وہا ں پو لیس کی چڑھا ئی زیب نہیں ہے، پہلے ہی سا ٹھ فیصد نجی ادارے چھٹیا ں دے چکے ہیں چا لیس فیصد میں امتحا نا ت اور سمر کیمپ جا ری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :