پیپلز پارٹی نے جنرل الیکشن 2018میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈز کا اعلان کر دیا

پیر 28 مئی 2018 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل الیکشن 2018میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈز کا اعلان کردیا ہے پارلیمانی بورڈمیں سید نیئر حسین بخاری فرحت اللہ بابر خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،سید ظاہر علی شاہ ،رحیم داد خان ،نجم الدین خان ،اخونزادہ چٹان ،بیرسٹر مسعود کوثر ،سردار علی خان اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت اروکزئی شامل ہے صوبائی صدر محمد ہمایون خان کے رہاشگاہ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ انٹریوز لینگے