تیز رفتار کار نے راہگیر عرب جوڑے کی جان لے لی
گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد جوڑے کو100 میٹر تک گھسیٹتی لے گئی
محمد علی پیر 28 مئی 2018 20:12
(جاری ہے)
بریگیڈیئر سلیم عبداللہ بن بارک الظہیری‘ ڈائریکٹر آف ٹریفک ایند پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ ابو ظہبی پولیس نے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ”پولیس کی پٹرولنگ ٹیم اور ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کا شکار بننے والے میاں بیوی کی لاشوں کو خلیفہ ہسپتال منتقل کر دِیا۔
“تفتیشی افسران کے مطابق حادثہ اس وجہ سے رُونما ہوا کیونکہ ڈرائیور نے سڑک پر آمد و رفت کا دھیان رکھے بغیر ہی گاڑی کا رُخ اچانک موڑنے کی کوشش کی۔ الظہیری کے مطابق ”ڈرائیور نے گاڑی کو تیز رفتاری کی حالت میں موڑنے کی کوشش کی جو بائیں جانب کے فُٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد قابو سے باہر ہو گئی اور راہگیر عرب جوڑے پر چڑھ دوڑی۔“ الظہیری نے ہدایت کی کہ ڈرائیوز کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اگر سڑک پر زیادہ ٹریفک نہیں ہے تب بھی گاڑی کی رفتار حد سے زیادہ نہیں بڑھانی چاہیے۔ ”ڈرائیور حضرات کو دُوسری گاڑی والے سے محفوظ فاصلہ رکھنا چاہیے اور اس بات کی احتیاط کرنی چاہیے کہ موڑ کاٹتے اور گاڑی کا ٹریک بدلتے وقت اس بات کو بھی یقینی بنا لیں کہ سڑک خالی ہے۔ ڈرائیور حضرات کو گاڑی چلاتے وقت اپنا پُورا دھیان ڈرائیونگ پر رکھنا چاہیے‘ اور پیدل چلنے والوں کی کراسنگ لائنز کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ اگر گاڑی کی رفتار مناسب ہو گی تو اُسے قابو رکھنے میں آسانی کا سامنا ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.