کوئٹہ شہر میں منظم منصوبے کے تحت سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلا جارہاہے ،ایچ ڈی پی

پیر 28 مئی 2018 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز سرکی روڈ پر 2پولیس اہلکاروںشبیر شاہ اور محمد رشید کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو کوئٹہ شہر اور صوبے میں ایک منظم منصوبے کے تحت سکیورٹی اداروں کے اہل کاروں کو عدم تحفظ اور خوف میں مبتلا کرکے انہیں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں سے روکنے کی سازش سے تعبیر کیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کے فوری بعدایگل اسکواڈ کے جوانوں کی جوابی کاروائی کی جتنی تعریف کیا جا ئے کم ہے ،کوئٹہ میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے تمام واقعات میں پہلی مرتبہ کسی فورس کے اہلکاروں نے اپنی ذمہ دارویوں اور فرائص کا احساس کرتے ہوئے اپنی قمیتی جانوں کی پرواہ کئے بغیرٹارگٹ کلروں کا تعاقب کیا اور انہیں کیفرکردار تک پہنچا کر ثابت کیا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عزم کرکے نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائص انجام دیں ،تو کوئی وجہ نہیں کہ کسی بھی قسم کے دہشت گردی کے واقعات کے مجرم بچ کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرسکے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ اب یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور نیک نیتی پر منحضر ہے کہ وہ ٹارگٹ کلروں کی شناخت کے ذریعے کس طرح ان کے نیٹ ورک تک پہنچے میں کامیابی حاصل کرکے کوئٹہ شہر اور صوبے میں خوف و ہراس کی فضاپیدا کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کے سلسلے میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیںاس وقت بھی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلروں کی ایک بڑی تعداد کوئٹہ شہر اور گرد نواح میں موجود ہے اور اپنے تربیتی مراکز سے تربیت لیکر بدامنی،لاقانونیت اور خوف کی فضاپیداکرنے کے سلسلے میں منصوبہ بندیوں میں لگے ہوئے ہونگے،ایسے عناصر کو موقع دہنے سے پہلے انجام تک پہنچانے کیلئے قانوں نافذ کرنے والے ادارے اپنی پلاننگ کریں۔

بیان میں کہا گیاکہ ایگل اسکواڈ کے بہادر جوانوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر انعام و ترقی دینا ضروری ہیں ،اور یہ بھی کہ انھیںدہشتگردی کے ہر ممکنہ واردات سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں،جو جوانوں کو ان اہلکاروں کے راستے پر چلنے کا باعث بنیں،بیان میں شہید کانسٹبیل شبیرشاہ اور محمد رشید کی مٖغفرت اور انکے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرنے پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :