لاہور،انٹرمیڈیٹ (پارٹI-) کے طلباء کو وقت مقررہ سے آدھ گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت

پیر 28 مئی 2018 23:16

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے کہاہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان (پارٹI-) سالانہ 2018کا امتحان دینے والے تمام طلباء و طالبات امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں تاکہ امتحانی معاملات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بورڈ قوانین کے مطابق مقررہ وقت کے بعد آنے والے طلباء کو امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :