حیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

پیر 28 مئی 2018 23:25

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) حیسکو حکام نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے درجنوں مکانات سے کنڈے ہٹادیئے ،سٹیزن کالونی سب ڈویژن میں حیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف پولیس کی مدد سے آپریشن کیا اور سٹیزن کالونی اور قاسم آباد کے علاقوں میں درجنوں مکانات سے کنڈے ہٹا کر تارقبضہ میں لے لیے ہے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف تھانوں میں درخواست جمع کرائی جارہی ہے دوسری جانب نائٹ کرکٹ کے نام پر کئی علاقوں میں بجلی کی چوری کی جارہی ہے تاہم پولیس کے عد م تعاون کی وجہ سے حیسکو کوئی بڑا آپریشن کرنے سے قاصر ہے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے حیسکو کا نذلہ بھی بل ادا کرنے والے صارفین پر گرتا ہے جنہیں ڈیڈکیشن لگا کر بھاری بل بھیجے جارہے ہیں شہریوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :