راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کی نمائندہ تنظیم ’’آرٹسٹ ایکویٹی ‘‘ نے دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ

گزشتہ سال وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فنکاروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا وزیراعلیٰ عام انتخابات سے پہلے اس اعلان کو عملی جامع پہنا جائیں،

پیر 28 مئی 2018 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کی نمائندہ تنظیم ’’آرٹسٹ ایکویٹی ‘‘ نے دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فنکاروں کو خدمت کارڈ جاری کرنے کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا وزیراعلیٰ عام انتخابات سے پہلے اس اعلان کو عملی جامع پہنا جائیں اس امر کا فیصلہ گزشتہ منتخب باڈی کی جانب سے اغراض ومقاصد کی خلاف ورزی ، مالی بے ضابطگیوں اورسینئر فنکاروںکے ساتھ ہتک آمیز رویے کے خلاف منعقدہ جنرل کنونشن میںکیا گیاجس میں ٹی وی ، اسٹیج ،فلم سے تعلق رکھنے والے فنکارانجم حبیبی ، منورآفریدی ، مسعود خواجہ ، انجم ملک ، یارمحمد، باطن فاروقی ،حمید بابر، کلیم خان ، شگفتہ خان ، اسلم بھٹی ، ریاض صدیقی ، ندیم مشتاق ، خاورعظیم ، علی زیب ، شاہد مغل ، فرہادخان ، کریم خان ، راحت خان ، ہارون شہزاد، شہزادمغل ، شہزادپیپو، انجم عباسی، نعیم ببا اوردیگر نے شرکت کی ،کنونشن میں فیصلہ کیا گیاکہ جو پہلی آرٹسٹ ایکویٹی بنی تھی اس میں عاصمہ بٹ ، نعیم خان ، حاجی سلیم ، امتیاز علی باقری ، آفندی شاہ ، لبنی شہزادی شامل تھے اس تنظیم نے فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، تنظیم کے اعراض ومقاصد کی مسلسل خلاف ورزی ، سینئر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کی امید ہے اس تنظیم پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے سینئر فنکاروں کا عزم ،آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی ،تنظیم کے دوبارہ الیکشن کرانے پر اتفاق رائے ہوا، جس کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، الیکشن ماہ اگست 2018کے پہلے ہفتہ میں کرائے جائیں گے،جنرل کنونشن میں راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر وجونیئر سینکڑوں فنکاروں کے اعزاز میں منورخان آفریدی نے افطاری کا بھی اہتمام کیا تھا ، اس موقع پر منور خان آفریدی نے کہاکہ آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کی امید ہے اس تنظیم پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے راولپنڈی کے تمام فنکار ملکر ایک دوسرے کی فلاح وبہبود کو اپنا مشن بنائیں گے کنونش میں مطالبہ کیاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کو خدمت کارڈ دینے کااعلان کیا تھا جو ایک سال ہوگیا اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ، وزیراعلیٰ جاتے جاتے اس اعلان کو عملی جامع پہنا جائیں ۔