پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ، 3ملزم گرفتار، مقدمہ درج

پیر 28 مئی 2018 23:43

ساہیوال۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کے چھاپے، 3ملزمان گرفتار،‘27لیٹرشراب و 2پسٹل برآمد، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہڑپہ اسٹیشن کے قریب رمضان سے 27لیٹرشراب ‘ 86/6-Rمیں زبیر سے پسٹل38بور اور حافظ چوک میں طارق سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :