محکمہ صحت کا بھینس کالونی میں میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، زائد المعیاد ادویات برآمد، دو میڈیکل اسٹورز سیل

پیر 28 مئی 2018 23:20

لاڑکانہ ۔ 28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) محکمہ صحت لاڑکانہ کے افسران کا بھینس کالونی میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ، زائدالمعیاد ادویات برآمد، دو میڈیکل اسٹور سیل کر دیئے گئے، علاقہ کے عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار، ایم ایم بی ایس ڈاکٹرز کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کروانے کی وارننگ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت لاڑکانہ کے ضلعی افسر عبدالرحمان بلوچ نے شکایت موصول ہونے پر ڈرگ انسپیکٹر کے ہمراہ شہر کی گنجان آباد بھینس کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کر کے زائد المعیاد ادویات برآمد کرلی جس پر دو میڈیکل اسٹور نیو کشش اور سلور اسٹار میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا۔

محکمہ صحت کے افسران کے پہنچنے کی اطلاع پر علاقہ میں موجود عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو سندھ حکومت کے ادارہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہونے کے لئے پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :